۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شیخ حسن جعفری

حوزہ/ پاکستان کی مایہ ناز دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نامور علمی و روحانی شخصیت  امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو اور ملی و قومی سرگرمیوں کے روح رواں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے قدم رنجہ فرمایا اور کمال شفقت و مہربانی سے طلاب جامعہ کو درس اخلاق سے مستفید فرمایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ حسن جعفری نے طلباء کو درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ مومن کی مثال سنبل(ایک صدا بہار درخت) کی مانند ہے، جو حوادث میں گرتا ہے تو پھر اٹھ کر سنبھل جاتا ہے۔ حدیث پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رو سے مومن کو نرم خو اور نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے اس کے لئے ہمارے پاس بہترین مثال صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت موجود ہے.

انہوں نے کہا کہ انسان اگر کسی مقام پر فائز ہونا چاہتا ہے تو سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کاربند ہونا چاہئے، انسان کے لئے نرم مزاجی، تحمل اور برداشت نصب العین ہونا چاہئے کیونکہ تند مزاجی انسان کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔

مؤمن کو نرم خو اور نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے، علامہ شیخ حسن جعفری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .